Ideal Educational Centre

Wednesday 4 June 2014

سوال: تعلیم کی ثانوی سطح پر نصاب کے اہم اجزاءکیا ہیں؟

سوال: تعلیم کی ثانوی سطح پر نصاب کے اہم اجزاءکیا ہیں؟
تعلیم اور پڑھائی کے منصوبے اوراسکیمیں
تعلیم یا مطالعہ کے منصوبوں (اسکیموں) سے مختلف درجات میں مجوزہ نصاب مراد ہوتا ہے۔تعلیم کے مختلف درجات اور سطحوں کے لئے تعلیمی منصوبے ایک دوسرے سے قطعاً جدا ہوتے ہیں۔یہ منصوبے ذیل کے مطابق ہیں۔
(۱) ابتدئی یا پرائمری سطح
ابتدائی یا پرائمری سطح کے مضامین میں علاقائی زبانیں، اُردو، گنتی، سادہ حساب، مطالعہ فطرت اور اسلامیات شامل ہیں۔
(۲) وسطی یا مڈل سطح
اس اسکیم کے مضامین میں علاقائی زبانیں، اُردو، انگریزی، الجبرا، جیومیٹری، سائنس، معاشرتی علوم اور اسلامیات شامل ہیں۔
(۳) ثانوی سطح
اس سطح پر اُردو، انگریزی، اسلامیات اور مطالعہ پاکستان تمام گروپوں کے طلبہ کے لئے لازمی مضامین ہیں۔فنون (ہیومینٹیز) کے طلبہ کے لئے جنرل سائنس لازمی مضمون ہے۔اس کے علاوہ وہ ریاضی اور فنون کے دو مضامین بھی اختیار کرسکتے ہیں۔سائنسی گروپ کے طلبہ لازمی مضامین کے ساتھ ساتھ طبیعات، کیمیا، ریاضی اور حیاتیات بھی پڑھتے ہیں۔
(۴) اعلیٰ ثانوی سطح
اس سطح میں سائنس اور فنون دونوں گروپوں کے طلبہ کے لئے اُردو، انگریزی، اسلامیات اور مطالعہ پاکستان لازمی مضامین ہیں۔سائنس گروپ کے طلبہ سائنس کے تین مضامین اور فنون گروپ کے طلبہ فنون کے تین مضامین منتخب کرتے ہیں۔سائنس کے پھر تین گروپ بنتے ہیں یعنی پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور جنرل سائنس گروپ۔ کامرس گروپ کے طلبہ بھی تجارت (کامرس) کے تین مضامین منتخب کرتے ہیں۔
(۵) ڈگری کی سطح
بی اے اور بی ایس سی کے سطح یا درجے پر فنکشنل انگریزی، مطالعہ پاکستان اور اسلامیات لازمی مضامین ہیں۔اختیاری مضامین کی ایک فہرست میں سے تمام گروپوں کے طلبہ دو سے تین تک اختیاری مضامین کا انتخاب کرتے ہیں۔
(۶) یونیورسٹی کی سطح
ماسٹرز کے درجے کے لئے طلبہ تعلیم کے کسی ایک شعبے کا مطالعہ کرتے ہیں اور ہر شعبے میں وہ سات یا آٹھ مضامین کا مطالعہ کرتے ہیں۔یہاں پر طلبہ کو مختلف مضامین میں سے اپنی پسند کا مضمون منتخب کرنے کا اختیار ہوتا ہے۔ یونیورسٹی کی سطح (ایم اے/ایم ایس سی) کے بعد طلبہ ان مضامین میں ایم فل اورپی ایچ ڈی کرسکتے ہیں جو انہوں نے ایم اے یا ایم ایس سی کی سطح پر منتخب کیے تھے۔جو لوگ پیشہ ورانہ نوعیت کی سند حاصل کرتے ہیں انہیں بھی اپنے اپنے میدانوں میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔ انجینئرنگ ، طب(میڈیکل)، زراعت اور تجارت (کامرس) اختیاری مضامین ہیں۔ان میں طلبہ کے لئے انتخاب بہت وسیع نہیں ہوتا ہے۔ ان کو طے شدہ مضامین میںسے ہی پڑھنا ہوتا ہے۔
Fahim Patel

By Fahim Patel

www.guesspaper.net