Ideal Educational Centre

Wednesday 4 June 2014

مختصر سوال و جواب


مختصر سوال و جواب
سوال: پاکستانی ثقافت پر تین جملے لکھیں۔
(۱) اُردو ہماری قومی زندگی کی مشترکہ قدر ہے چونکہ یہ پورے ملک میں بولی اور سمجھی جاتی ہے ۔اسلئے اس سے قومی ثقافت و یکجہتی کا اظہار ہوتا ہے۔
(۲) فنِ تعمیر میں پاکستان کاثقافتی ورثہ بے حد شاندار ہے۔ مسلمان بادشاہوں کی عمارات اور ان کا اعلیٰ فنِ تعمیراس کامنہ بولتا ثبوت ہے۔
(۳) مشترکہ ثقافتی ورثے کا اظہار علاقائی شاعری اور ادب کی ان قدروں سے ہوتا ہے جو تمام علاقوں کے ادب میں یکساں موجود ہیں۔
سوال: اُردو کی تین خصوصیات بیان کیجئے۔
(۱) اُردو زبان کے اندر دوسری زبان کے الفاظ جذب کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔اس سے مشترکہ ثقافتی قدروں کو فروغ ملتا ہے۔
(۲) اُردو زبان قومی یکجہتی اور اتحاد کا تصور اُبھارتی ہے۔
(۳) اُردو زبان پاکستان کے ہر حصے میں بولی اور سمجھی جاتی ہے۔اس لئے یہ رابطہ کی زبان کہلاتی ہے۔
سوال: ثقافت کے کوئی چار عناصر تحریر کیجئے۔
(۱) رسوم و رواج
(۲) عقیدہ و مذہب
(۳) رہن سہن اور لباس
(۴) زبان
سوال: پاکستان کے قومی لباس پر تین جملے لکھیں۔
(۱) پاکستان کا قومی لباس نہایت سادہ اور باوقار ہے
(۲) مرد شلوار قمیض یا کُرتا، شیروانی اور ٹوپی یا پگڑی پہنتے ہیں۔عورتوں کا عام لباس شلوار، قمیض اور دوپٹہ ہے۔
(۳) پاکستان کا قومی لباس بارعب اور باوقار ہونے کے ساتھ ساتھ پہننے والے کے اعلیٰ ذوق کا مظہربھی ہے۔
سوال: پاکستان کی کونسی دستکاریاں زیادہ مشہور ہیں؟ ان کی اہمیت پر تین جملے بیان کریں۔
صوبہ سندھ میں شیشے کا کام، سوسی اور چاندی کے زیورات، ملتان میں اونٹ کے چمڑے سے بنی ہوئی مختلف اشیائ، نیلے رنگ کی میناکاری والے برتن، بہاولپور میں مٹی کی نازک صراحیاں اور دیگر ظروف، چنیوٹ میں لکڑی پر کندہ کاری والا فرنیچر کا کام ہوتا ہے۔کراچی میں سیپیوں اور پتھروں سے قسم قسم کی آرائشی چیزیں بنتی ہیں،جبکہ بلوچستان اور سرحد کی کشیدہ کاری مشہور ہے۔ یہ تمام اشیاءزرِ مبادلہ کمانے کا ذریعہ بن رہی ہیں۔
سوال: گھریلو صنعتوں کے تین فوائد بیان کیجئے۔
(۱) گھریلو صنعتیں بے شمار لوگوں کے روزگار کا ذریعہ ہوتی ہیں۔
(۲) دیہات میں گھریلو صنعتوں کا قیام دیہات سے شہروں کی طرف منتقلی کے عمل کو روکنے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔
(۳) گھریلو صنعتیں پاکستان کے لئے قیمتی زرِ مبادلہ کاایکذریعہ ہیں۔
Fahim Patel

By Fahim Patel

www.guesspaper.net